جھوم کے جب رندوں نے پلا دی
شیخ نے چپکے چپکے دُعا دی
ایک کمی تھی تاج محل میں
ہم نے تیری تصویر لگا دی
آپ نے جھوٹا وعدہ کر کے
آج ہماری عمر بڑھا دی
ہائے یہ اُن کا طرزِ محبت
آنکھ سے بس اِک بوند گِرا دی
تیری گلی میں سجدے کر کے
ہم نے عبادت گاہ بنا دی
کیف بھوپالی
No comments:
Post a Comment